دیگھا سے سون پور تک جے پی سیتو کے متوازی تعمیر کیے جارہے نئے 6 لین پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیاپٹنہ، 03 جولائی(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سڑک کے ذریعے پٹنہ کے قرب و جوارگنگا ندی کی بڑھتی ہوئی پانی کی سطح کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ اٹل پتھ ہوتے ہوئے جے پی گنگا پتھ پہنچے اور گائے گھاٹ تک گنگا ندی کی بڑھتی ہوئی پانی کی سطح کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جے پی گنگا پتھ کے کنارے کی جارہی شجر کاری اور تزئین کا بھی معائنہ کیا اور کام کو بہتر طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے دیگھا گھاٹ پر رک کر دیگھا سے سون پور تک جے پی سیتو کے متوازی تعمیر کیے جانے والے نئے 6 لین پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس پل کے تعمیراتی کام کے تعلق سے افسران سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پل کی تعمیر سے پٹنہ سے سارن ڈویژن جانے والے لوگوں کو آسانی ہو گی۔ یہ پل شمالی بہار اور جنوبی بہار کے درمیان آمد ورفت کو آسان بنانے میں بہت کارآمد ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی مہاتما گاندھی سیتو اور جے پی سیتو پر گاڑیوں کا دباؤ کم ہوگا۔وزیر اعلیٰ جے پی گنگا پتھ کے دیگھا گھاٹ، کرشنا گھاٹ اور گاندھی گھاٹ پر رک کر گنگا ندی کے قرب وجوار کے علاقوں کو دیکھا۔ گنگا ندی کے بڑھتے ہوئے پانی کی سطح کے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گنگا ندی کے کنارے کے علاقوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو ذہن میں رکھتے ہوئے پوری طرح الرٹ رہیں۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم،ایس ایس پی کارتیکیہ کے شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan