محکمہ محنت نے مستحق افراد میں 76 لاکھ سے زائد معاوضہ تقسیم کیا
جموں, 3 جولائی (ہ س)۔ محکمہ محنت انبہ نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کی سمت ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملازمین معاوضہ ایکٹ کے تحت 76 لاکھ 98 ہزار 225 روپے کی امدادی رقم تقسیم کی۔ کام کے دوران حادثہ یا موت کی صورت میں متاثرہ مزدوروں یا اُن کے لواحقین کو یہ
Labour dept


جموں, 3 جولائی (ہ س)۔ محکمہ محنت انبہ نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کی سمت ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملازمین معاوضہ ایکٹ کے تحت 76 لاکھ 98 ہزار 225 روپے کی امدادی رقم تقسیم کی۔ کام کے دوران حادثہ یا موت کی صورت میں متاثرہ مزدوروں یا اُن کے لواحقین کو یہ معاوضہ فراہم کیا گیا۔ یہ رقم ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ، راجیش شرما کی موجودگی میں بذریعہ چیکس لواحقین کے حوالے کی گئی۔

تقریب کے دوران جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ نے براہ راست امدادی چیکس وصول کیے، جو حکومت کی انسانی ہمدردی پر مبنی پالیسی اور مزدور طبقے سے وابستگی کا عملی مظاہرہ تھا۔ اس اقدام کو مزدوروں کو بروقت انصاف اور مالی تحفظ فراہم کرنے کی مؤثر کوشش قرار دیا گیا۔

اسسٹنٹ لیبر کمشنر سانبہ، ہیمانی جیرتھ کو عدالتوں میں مقدمات کی فوری اور مؤثر پیروی کے لیے سراہا گیا۔ اُن کی قیادت میں محکمہ نے مزدوروں کی شکایات کے فوری ازالے اور قانونی تقاضوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا۔

ڈپٹی کمشنر راجیش شرما نے چیکس تقسیم کرتے ہوئے محکمہ لیبر کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بروقت انصاف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande