کرائم برانچ نے فرضی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا
کرائم برانچ نے فرضی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا جموں، 3 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر سکریٹریٹ (سبارڈینیٹ) سروس میں تعینات ایک جونیئر اسسٹنٹ کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے الزام میں کرائم برانچ نے
Fake


کرائم برانچ نے فرضی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا

جموں، 3 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر سکریٹریٹ (سبارڈینیٹ) سروس میں تعینات ایک جونیئر اسسٹنٹ کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کے الزام میں کرائم برانچ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم کی شناخت عمران نذیر ولد نذیر حسین، ساکنہ کھابلا بحروٹ، تھانہ منڈی، ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 24 جون 2022 کو جاری سرکاری حکم نامہ نمبر 762-جے کے(جی اے ڈی) کے تحت شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) زمرے میں جونیئر اسسٹنٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ عمران نذیر نے 27 جون 2022 کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں باضابطہ طور پر جوائننگ دی تھی۔

تاہم، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصولہ ایک تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم برانچ نے معاملے کی ابتدائی جانچ شروع کی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ عمران نذیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بیچلر ڈگری کی جعلی سند جمع کروائی تھی، جو مبینہ طور پر کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی، مکتا گنگوتری، میسور سے جاری شدہ بتائی گئی تھی۔

واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائم برانچ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقرری عمل میں جعلسازی ثابت ہونے کی صورت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande