ربڑ فیکٹری میں شدید آتشزدگیحیدرآباد، 3 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے کاٹے دان انڈسٹریل ایریامیں جمعرات کی صبح ایک ربڑ فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ غنیمت رہی کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق آگ اس فیکٹری میں لگی جو کار میٹ اور دیگر ربڑ کی اشیاء تیار کرتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی قریبی فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
میلاردیوپلی پولیس اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کی شدت کے باعث عمارت سے کثیف دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ احتیاط کے طور پر علاقہ کوگھیرے میں لےلیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق