دہلی جل بورڈ گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے سابق وزیر ستیندر جین سے پوچھ گچھ کی
نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر ستیندر جین جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔ ای ڈی نے دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے کچھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی توسیع میں 1,943 کروڑ روپے کی مبینہ
ED questions ex minister Satyendra in Delhi Jal Board scam


نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر ستیندر جین جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔ ای ڈی نے دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے کچھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی توسیع میں 1,943 کروڑ روپے کی مبینہ بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ستیندر جین سے پوچھ گچھ کی ہے۔

معتبر ذرائع نے بتایا کہ ستیندر جین صبح تقریبا 11:15 بجے مرکزی تفتیشی ایجنسی کے دہلی ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے ) کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ان سے پوچھ گچھ کا تعلق دہلی جل بورڈ سے متعلق کچھ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی توسیع میں بدعنوانی کے الزامات سے ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی پوچھ گچھ دن بھر جاری رہنے کی امید ہے۔

دراصل، دہلی حکومت کی انسداد بدعنوانی برانچ (اے سی بی) نے یوروٹیک انوائرنمنٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی اور دیگرکے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس میں پپن کلاں، نیلوٹھی، نجف گڑھ، کیشو پور، کورونیشنپلر، نریلا، روہنی اور کونڈلی میں 10 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی) کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے نام پر دہلی جل بورڈ میں گھوٹالے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 1,943 کروڑ روپے کے یہ چار ٹینڈر اکتوبر 2022 میں مختلف جوائنٹ وینچر (جے وی) اداروں کو دیے گئے تھے۔ اس کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے گزشتہ برس جولائی میں اس معاملے پر چھاپہ مارا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande