جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی واحد ہمہ موسمی جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جموں۔سرینگر قومی شاہ
JKNH


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری

جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی واحد ہمہ موسمی جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جموں۔سرینگر قومی شاہراہ، مغل روڈ، ایس ایس جی روڈ اور سنتھن روڈ پر گاڑیاں ایڈوائزری کے مطابق رواں دواں ہیں۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، کیونکہ اوورٹیکنگ سے ٹریفک جام اور خلل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

خطے میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،جس وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے ۔جموں خطے کے چند اضلاع میں احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande