موسلادھار بارش کے بعد سلال ڈیم کے دروازے کھول دئیے گئے
جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ ریاسی ضلع میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں تاکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکے اور ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ قدم احتیاطی تدبیر کے طور پر
Dam


جموں، 22 جولائی (ہ س)۔

ریاسی ضلع میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں تاکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکے اور ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ قدم احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ ڈیم کی ساختی سلامتی برقرار رہے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرے سے بچا جا سکے۔ پانی کا اخراج مرحلہ وار اور منظم انداز میں کیا جا رہا ہے، جبکہ دریائی کناروں اور نشیبی بستیوں میں رہائش پذیر لوگوں کو پیشگی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے قریب غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں اور تمام احتیاطی ہدایات پر عمل کریں۔ ادھر ضلع انتظامیہ سلال ڈیم حکام، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس ، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس مسلسل رابطے میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، تاہم عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande