سول انجینئرنگ کے فیکلٹی ممبران نے ملک میں انجینئرنگ کے شاہکار پلوں پر مبنی تکنیکی سیمینار میں شرکت کی
علی گڑھ، 22 جولائی (ہ س)۔ شعبہ سول انجینئرنگ کے چنندہ اساتذہ نے ”انجینئرنگ کے شاہکار: چناب اور انجی پل، اُدھم پور-سرینگر-بارہ مولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل)“ کے عنوان پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی میں انڈین جیوٹیکنیکل سوسائٹی (
سول انجینئرنگ کے فیکلٹی ممبران نے ملک میں انجینئرنگ کے شاہکار پلوں پر مبنی تکنیکی سیمینار میں شرکت کی


علی گڑھ، 22 جولائی (ہ س)۔

شعبہ سول انجینئرنگ کے چنندہ اساتذہ نے ”انجینئرنگ کے شاہکار: چناب اور انجی پل، اُدھم پور-سرینگر-بارہ مولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل)“ کے عنوان پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی میں انڈین جیوٹیکنیکل سوسائٹی (آئی جی ایس) دہلی شاخ کے اشتراک سے منعقد ہ ایک روزہ تکنیکی سیمینار میں شرکت کی اور نامور ماہرین سے تبادلہ خیال کیا۔

اے ایم یو کے وفد میں پروفیسر محمد مسرور عالم، ڈاکٹر محمد صہیب احمد، ڈاکٹر سید محمد ابراہیم، ڈاکٹر محمد ریحان صادق، اور ڈاکٹر محمد شارق شامل تھے۔ سیمینار میں ملک کے ممتاز ماہرین نے شرکت کی، جنہوں نے چناب اور انجی پلوں کی تعمیر سے متعلق تکنیکی پیچیدگیوں اور جدید انجینئرنگ کے شاہکاروں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یہ دونوں پل یو ایس بی آر ایل منصوبے کاکلیدی حصہ ہیں۔

افتتاحی اجلاس میں آئی جی ایس کے صدر ڈاکٹر انل جوزف اور آئی جی ایس دہلی شاخ کے صدر ڈاکٹر الطاف عثمانی بطور خاص موجود رہے۔ سیمینار میں پروفیسر ٹی جی سیتارمن، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای، پروفیسر کے ایس راؤ، ایمیریٹس پروفیسر، آئی آئی ٹی دہلی، مسٹر سندیپ گپتا، سابق چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر، یو ایس بی آر ایل، محترمہ رشمی رنجن ملک، ڈپٹی چیف انجینئر، چناب، کونکن ریلوے جیسے ماہرین نے اظہار خیال کیا۔ انھوں نے عالمی سطح پر انجینئرنگ کے عظیم شاہکار سمجھے جانے والے چناب اور انجی پلوں اور ریل روٹ میں تعمیر کی گئی سرنگوں کے ڈیزائن اور اطلاق سے متعلق قیمتی تجربات اور معلومات شرکاء کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر اے ایم یو کے فیکلٹی ممبران نے مقررین اور دیگر پیشہ ور ماہرین کے ساتھ مفید علمی و تکنیکی تبادلہ خیال کیا،چنانچہ یہ سیمینار ان کے لیے ایک بھرپور تعلیمی اور پیشہ ورانہ تجربہ ثابت ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande