تعمیری کوششوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے: پروفیسر ظل الرحمن
علی گڑھ، 22 جولائی (ہ س)۔ حالات کبھی یکسا ں نہیں رہتے تبدیلی فطرت کا حصہ ہے ہمیں اپنی تعمیری کوششوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صدر جلسہ پدم شری پروفیسر سید ظل الرحمن نے کیا وہ آج آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کی مجلس منتظمہ کے جل
پروفسیر رضا اللہ خطاب کرتے ہوئے


علی گڑھ، 22 جولائی (ہ س)۔

حالات کبھی یکسا ں نہیں رہتے تبدیلی فطرت کا حصہ ہے ہمیں اپنی تعمیری کوششوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صدر جلسہ پدم شری پروفیسر سید ظل الرحمن نے کیا وہ آج آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کی مجلس منتظمہ کے جلسہ کو خطاب کررہے تھے انھوں نے ملک کے بدلتے ہوئے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے مذید کہا ملک کی آزادی سے قبل بھی حالات کو ناسازگار تصور کیا جارہا تھا لیکن آزادی کے بعد ہر میدان میں غیر معمولی ترقیاں ہوئیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنا احتساب کرکے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں۔کانفرنس کی نائب صدر پروفیسرذکیہ اطہر صدیقی نے کہا کہ پروفیسر رضاء اللہ خاں نے کانفرنس کی تزئین کاری میں جو نمایاں خدمات انجام دی ہیں اسکی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔آنریری جنرل سیکرٹری پروفیسر رضا اللہ خان نے سبھی شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے سال 2024.25 پیش کی جس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا،پروفیسر رضاء اللہ خاں نے کانفرنس کی مجلس منتظمہ میں نو منتخب ممبران کا تعارف کراتے ہوئے جملہ اراکین کا خیر مقدم کیا اور مسلم یونیورسٹی کورٹ کے رکن ڈاکٹر معراج الدین احمد کے انتقال سے خالی ہوئی جگہ پر بقیہ مدت کے لئے سید احمد فیصل کو اے ایم یو کورٹ کا رکن منتخب ہونے پر ان کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

پروفیسر امان اللہ خان نے سلطان جہاں بلڈنگ کے رینو ویشن کے جاری کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کام ابھی کافی ہے اس کام مین تمام ممبران کو تعاون کرنا چاہیے اور اپنے وسائل سے دیگر حضرات کو اس طرف متوجہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔کانفرنس کی مجلس منتظمہ کے نومنتخب رکن سید سبطین نقوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی ملی اور سماجی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی وفات کو ایک غیر معمولی ملی خسارہ قرار دیا اور دعا کی گئی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔اس موقع پر پروفیسر سید ظل الرحمن، پروفیسر ذکیہ اطہر صدیقی، پروفیسر رضاء اللہ خاں، پروفیسر صبغت اللہ خاں فاروقی،خورشید احمد خاں، اسد یار خاں، پروفیسر محمد امان اللہ خاں، منور حاذق، محمد احمد شیون،نورالکریم خاں، ڈاکٹر کلیم الرحمن خاں، سید احمد فیصل،پروفیسر امتیاز علی خاں، طارق احمد خاں، سید سعادت علی موجود رہے۔جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور جوائنٹ سیکریٹری اسد یار خاں کے شکریہ پر اختتام پزیر ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande