علی گڑھ، 22 جولائی (ہ س)۔
مرکز تعلیم بالغاں کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے موقع پر ”دنیا میں آبادی کا دھماکہ“ موضوع پر ایک پوسٹر سازی مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں مرکز سے وابستہ 60 شرکاء نے حصہ لیا۔
مقابلے میں شامل پوسٹرز کا جائزہ اے ایم یو کے شعبہ فائن آرٹس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد ہادی نے لیا، جنہوں نے شرکاء کے فن پاروں میں تخلیقیت، موضوع سے مطابقت اور انفرادیت کوسراہا۔
اس مقابلے میں شفا سلیم نے پہلا مقام، جب کہ زیبا آفریں اور شاذیہ جابر نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ قمر جہاں، پرینکا کماری، اسماء پروین، اور الفا علی شاہ کوحوصلہ افزائی انعامات دئے گئے۔ تقریب کا اختتام مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمیم اختر کے کلمات تشکر پر ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ