بھاگلپور، 22 جولائی (ہ س)۔ مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویزن کے ذریعہ ڈویژنل ریلوے مینیجر منیش کمار گپتا کی قیادت میں مویشیوں کے ٹکراؤ، انسانوں کےٹکرانے، چین پولنگ اور چلتی ٹرینوں پر پتھراؤ جیسے واقعات کو روکنے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کو فعال طور پر نافذ کر رہا ہے۔ ان مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مالدہ ڈویژن کے ریلوے پروٹیکشن فورس کے افسران اور عملے نے حال ہی میں حساس علاقوں بشمول بھاگلپور، ناتھ نگر، صاحب گنج اسٹیشن اور آس پاس کے علاقوں، ہنسڈیہا سیکشن اور مختلف چلتی ٹرینوں میں ایک خصوصی بیداری مہم چلائی۔
اس مہم کے دوران عام لوگوں کو ریلوے ٹریک عبور کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور اس طرح کی لاپروائی سے بچنے کی تلقین کی گئی۔ نیز لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بچوں اور پالتو جانوروں کو ریلوے ٹریک کے قریب نہ جانے دیں اور ریلوے لائنوں کے قریب مویشی چرانے سے گریز کریں۔ چلتی ٹرینوں پر پتھراؤ، ریلوے ٹریک پر کچرا پھینکنے، ٹریک پر کسی بھی قسم کی چیز رکھنے، سگنل کے آلات سے چھیڑ چھاڑ اور ریلوے احاطے میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے سنگین نتائج اور قانونی سزاؤں کے بارے میں خصوصی جانکاری دی گئی۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس طرح کی حرکتیں ریلوے ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہیں اور اس سے مسافروں کی حفاظت اور ریل آپریشن کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan