جموں و کشمیر کے 12 اضلاع کے لیے فلیش فلڈ کی وارننگ
جموں, 22 جولائی (ہ س)محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ایک فلیش فلڈ گائیڈنس بلیٹن جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اچانک سیلاب کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ نے کٹھوعہ، سانبہ، ادھمپور، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن، ریاسی
Flash flood


جموں, 22 جولائی (ہ س)محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ایک فلیش فلڈ گائیڈنس بلیٹن جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اچانک سیلاب کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

محکمہ نے کٹھوعہ، سانبہ، ادھمپور، ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن، ریاسی، جموں، راجوری، پونچھ، بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع میں کم سے درمیانے درجے کے فلیش فلڈ کے خطرے کی پیشگوئی کی ہے۔

صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام احتیاطی اقدامات اختیار کرتے ہوئے الرٹ رہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی تازہ ترین صورتِ حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور محکمہ موسمیات کی آئندہ ایڈوائزریز کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande