بھاگلپور،22جولائی(ہ س)۔ ساون کے دوسرے سمواری کو امن و امان کے لیے تعینات ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے 18 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں میں 14 خواتین کانسٹیبل اور تین مرد کانسٹیبل کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ساون کے دوسرے سمواری یعنی 21 جولائی کو یہ سبھی مختلف تھانوں کے علاقوں میں ڈیوٹی پر تعینات تھے، لیکن انہوں نے مذکورہ تھانے میں رپورٹ نہیں کی۔ مذکورہ پولیس اہلکاروں کی لاپروائی، من مانی اور بے ضابطگی کو دیکھتے ہوئے سینئر ایس پی ہردائی کانت نے ان سبھی کو معطل کر دیا ہے۔
معطلی کی مدت کے دوران معطل پولیس اہلکاروں کا ہیڈ کوارٹر پولیس لائن میں ہوگا۔ ان پولیس اہلکاروں پر غفلت اور بے ضابطگی کا الزام ہے۔ لال مٹیا تھانہ میں چار خواتین کانسٹیبلوں کو تعینات کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کی۔ خاتون کانسٹیبل چندرکلا کماری، پریتی کماری، سنجو کماری اور ڈمپل کماری کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ناتھ نگر تھانہ میں ایک حوالدار سمیت چار خاتون کانسٹیبل ڈیوٹی پر تھیں۔ خاتون کانسٹیبل ریکھا کماری، سویتا کماری، حولدار مینا کماری اور خاتون کانسٹیبل منجو کماری کو معطل کر دیا گیا ہے۔
وہیں ناتھ نگر تھانہ میں حولدار سمیت چار خواتین کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی گئی۔ خاتون کانسٹیبل رینا کماری، بیوٹی کماری، رنکی کماری، کانسٹیبل کنال کمار اور کانسٹیبل گوتم پاسوان کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کہلگاؤں تھانہ میں بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ خاتون کانسٹیبل اناپورنا کماری، خاتون کانسٹیبل پریا کماری، پریہ درشنی کماری اور جگدیش پور تھانہ کے کانسٹیبل نول کشور یادو کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan