راجوری میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال
راجوری میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ راجوری ضلع میں دھرہالی اور ساکوت ندیوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ متواتر بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے احتیاطی طور پر آج ضلع بھر
Rajouri


راجوری میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال

جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ راجوری ضلع میں دھرہالی اور ساکوت ندیوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ متواتر بارش کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے احتیاطی طور پر آج ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم صورتحال پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

ادھر، بارڈر روڈ آرگنائزیشن پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام انجام دے رہی ہے تاکہ رابطے کو بہتر بنایا جا سکے اور بازاروں میں پانی جمع ہونے کے مسئلے کو کم کیا جا سکے،

بی آر او کے انجینئر سنجے شرما نے بتایا کہ جہاں کہیں بھی پانی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، ہم وہاں کنکریٹ کی پختہ راہیں بنا رہے ہیں۔ بازاروں میں نالے اکثر بند ہو جاتے تھے جس سے پانی سڑکوں پر بہنے لگتا تھا۔ اب ہم ان جگہوں کو پختہ کر رہے ہیں اور خراب سڑکوں کی مرمت بھی جاری ہے۔

ان کے مطابق، اس اقدام کا مقصد سفر کو آسان بنانا اور سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande