باکس آفس پر ستارے زمین پر کا جلوہ بر قرار
عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو ریلیز ہوئے 10 دن ہوچکے ہیں۔ 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم نے پہلے دن سے ہی شائقین کے دل جیت لیے ہیں اور باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کاجول کی فلم ''ماں'' سینما گھروں میں آنے
باکس آفس پر ستارے زمین پر کا جلوہ بر قرار


عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو ریلیز ہوئے 10 دن ہوچکے ہیں۔ 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم نے پہلے دن سے ہی شائقین کے دل جیت لیے ہیں اور باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کاجول کی فلم 'ماں' سینما گھروں میں آنے کے باوجود، 'ستارے زمین پر' اپنی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق عامر خان کی فلم 'ستارے زمین پر' نے ریلیز کے 12ویں دن یعنی دوسرے منگل کو تقریباً 4 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 130.40 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم کو شائقین کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے، حالانکہ یہ کاجول کی جذباتی ڈرامہ فلم 'ماں' اور وشنو مانچو کی افسانوی ایکشن فلم 'کنپا' سے براہ راست مقابلہ کر رہی ہے، جو اس وقت سینما گھروں میں چل رہی ہیں۔ اس کے باوجود 'ستارے زمین پر' نے اپنی گرفت برقرار رکھی ہے اور یہ فلم عامر خان کے لیے زبردست واپسی ثابت ہو رہی ہے۔

عامر خان اور جینیلیا ڈی سوزا کی جوڑی پہلی بار 'ستارے زمین پر' میں سلور اسکرین پر نظر آئی ہے۔ فلم میں جنیلیا نے عامر کی اہلیہ سنیتا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ عامر بدنام زمانہ باسکٹ بال کوچ گلشن کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی ڈاو¿ن سنڈروم پر مبنی ہے اور اسے آر ایس پرسنا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راو¿ کے ساتھ مل کر یہ پروجیکٹ تیار کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande