عامر خان نے فاطمہ سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑی
فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کی سپرہٹ فلم ''دنگل'' میں ان کی بیٹی گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کرنے پر خوب داد وصول کی۔ اس کے بعد دونوں نے ایک بار پھر ''ٹھگز آف ہندوستان'' میں ایک ساتھ کام کیا۔ اگرچہ فلم کو ملا جلا ردعمل ملا لیکن فاطمہ اور عامر کی ج
عامر خان نے فاطمہ سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ ی


فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کی سپرہٹ فلم 'دنگل' میں ان کی بیٹی گیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کرنے پر خوب داد وصول کی۔ اس کے بعد دونوں نے ایک بار پھر 'ٹھگز آف ہندوستان' میں ایک ساتھ کام کیا۔ اگرچہ فلم کو ملا جلا ردعمل ملا لیکن فاطمہ اور عامر کی جوڑی کے چرچے زوروں پر تھے۔ ان بحثوں کے درمیان یہ افواہیں اڑنے لگیں کہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کے درمیان کچھ خاص ہونے جا رہا ہے۔ لوگوں نے عمر کے فرق پر بھی سوالات اٹھائے، کیونکہ فاطمہ عامر سے تقریباً 27 سال چھوٹی ہیں۔

ایک انٹرویو میں عامر خان نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ٹھگس آف ہندوستان' کے لیے ہم نے پہلے عالیہ بھٹ، شردھا کپور اور دیپیکاپادوکون سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس کردار سے انکار کر دیا، اس لیے ہمیں فاطمہ کو کاسٹ کرنا پڑا۔ عامر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہدایتکار شروع میں فاطمہ کو لینے کے حق میں نہیں تھے کیونکہ اس نے 'دنگل' میں میری بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ اب 'ٹھگس آف ہندوستان' میں مجھے اس کا بوائے فرینڈ بننا تھا جو کہ عجیب لگتا تھا۔ اس لیے آخر میں ہم نے اسکرپٹ سے اپنے درمیان کے رومانوی مناظر کو ہٹا دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'لیکن میں ان سب باتوں پر یقین نہیں رکھتا کہ اگر کسی نے پہلے باپ بیٹی کا کردار ادا کیا ہے تو وہ دوبارہ کسی دوسرے کردار میں ایک ساتھ نظر نہیں آسکتے، ہم فلم بنا رہے ہیں، یہ حقیقی زندگی نہیں ہے'۔ ایک مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'امیتابھ بچن اور وحیدہ رحمان نے بھی ایک فلم میں ماں بیٹے کا کردار ادا کیا اور پھر ایک دوسرے کے پیارے بن گئے۔ سامعین احمق نہیں ہیں کہ وہ اس بات کو نہ سمجھ سکیں۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ لوگ ریل اور اصلی میں فرق نہیں کر سکتے تو ہم اپنے شائقین کو کم سمجھ رہے ہیں۔ اداکار عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم ستارے زمین پر کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اس فلم میں عامر نے معذور بچوں کے باسکٹ بال کوچ کا کردار ادا کیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے اور ناقدین کی جانب سے بھی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں ریلیز ہونے والی 'لال سنگھ چڈھا' کی ناکامی نے عامر کو کافی مایوس کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے خود کو فلموں سے دور کر لیا تھا، لیکن 'ستارے زمین پر' کے ذریعے انھوں نے زبردست اور جذباتی واپسی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande