جموں, 2 جولائی (ہ س)۔
ضلع کشتواڑ کے چھاترو سب ڈویژن میں واقع دندو جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ فورسسز نے آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا، جس میں جنگلات میں چھپے دہشت گردوں کو گھیرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ بھی چھاترو کے اسی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک مختصر جھڑپ ہوئی تھی، جہاں دہشت گرد گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گزشتہ برس سے جیش محمد سے وابستہ دہشت گرد سرگرم ہیں، اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیاں مسلسل کارروائی کر رہی ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر