جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کا دوسرا قافلہ وادی کے لیے روانہ
جموں, 3 جولائی (ہ س)۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاترا کے لیے 5,200 سے زائد عقیدتمندوں پر مشتمل دوسرا قافلہ جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے روانہ ہوا۔ قافلے میں شامل 168 گاڑیوں کو جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی سخت نگرا
Amarnath


جموں, 3 جولائی (ہ س)۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاترا کے لیے 5,200 سے زائد عقیدتمندوں پر مشتمل دوسرا قافلہ جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے روانہ ہوا۔ قافلے میں شامل 168 گاڑیوں کو جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی سخت نگرانی میں روانہ کیا گیا تاکہ یاتریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق اب تک جموں بیس کیمپ سے روانہ ہونے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد 11,138 ہو چکی ہے۔ دوسرے قافلے میں 4,074 مرد، 786 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔

یاتریوں میں جوش و جذبہ قابل دید ہے، اور وہ کسی بھی خطرے سے خوفزدہ نظر نہیں آ رہے۔

یاد رہے کہ یاترا کے پہلے قافلے کو بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر بھگوتی نگر بیس کیمپ اور گرد و نواح میں کثیر سطحی حفاظتی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔ جموں شہر میں 34 قیام گاہیں قائم کی گئی ہیں جبکہ ہر یاتری کو ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹیفکیشن ٹیگ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ فوری رجسٹریشن کے لیے 12 خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک 3.5 لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن یاترا کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، جو بابا برفانی کے درشن کے لیے عقیدت مندوں کے غیر متزلزل ایمان اور جوش و جذبے کا مظہر ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande