ممبئی : 32 منزلہ عمارت کی چھت سے 15 سالہ لڑکی کو دھکیلنے والا نابالغ پولیس تحویل میں
ممبئی، یکم جولائی (ہ س)۔ ممبئی
کے ایک 32 منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے 15 سالہ طالبہ کو نیچے دھکیلنے کے الزام میں
پولیس نے منگل کو ایک نابالغ لڑکے کو نابالغ کو قانونی تحویل میں لیا لے کر عدالت
میں پیش کیا، جہاں اسے جووینائل روم میں بھیج دیا گیا۔ واقعہ 24 جون کو پیش آیا
تھا اور لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
ابتدائی تفتیش میں لڑکے نے دعویٰ کیا
تھا کہ لڑکی نے تعلیمی دباؤ کے باعث خودکشی کی ہے۔ مگر پولیس کو موقع واردات سے
لڑکی کا موبائل فون کچھ فاصلے پر ملنے، لڑکے کے بیانات میں تضاد اور ایک پڑوسی کی
چشم دید گواہی سے معاملہ مشتبہ لگا۔ ان شواہد کی بنیاد پر لڑکے کے خلاف قتل کا
مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متاثرہ لڑکی اور ملزم لڑکا پہلے ایک ہی
اسکول میں پڑھتے تھے اور دسویں جماعت کی تعلیم حال ہی میں مکمل کی تھی۔ پولیس کا
کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے واقف تھے اور تعلقات میں تھے۔ پولیس مزید تفتیش کر
رہی ہے تاکہ اس سنگین واردات کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / خان این اے