فرید آباد: شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں کا فراڈ، دو ملزمان گرفتار
فریدآباد،یکم جولائی (ہ س)۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر 93 لاکھ 51 ہزار روپے کے فراڈ کیس میں سائبر تھانہ سنٹرل پولیس ٹیم نے منگل کے روز اکاؤنٹ ہولڈر اور اکاؤنٹ فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سیکٹر 86 کے اوزون پ
فراڈ


فریدآباد،یکم جولائی (ہ س)۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر 93 لاکھ 51 ہزار روپے کے فراڈ کیس میں سائبر تھانہ سنٹرل پولیس ٹیم نے منگل کے روز اکاؤنٹ ہولڈر اور اکاؤنٹ فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سیکٹر 86 کے اوزون پارک اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک شخص نے سائبر تھانہ سنٹرل میں شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ یکم جولائی 2024 کو اسے واٹس ایپ پر ایک گروپ میں شامل کیا گیا۔ جہاں دھوکہ بازوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی تجاویز دی گئیں۔ اس کے بعد، اسے امریکی مارکیٹ میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے لیے Diwa Security AI Smart Demat پر اکاؤنٹ کھولنے کو کہا گیا۔ شکایت کنندہ نے جعلسازوں کی ہدایت کے مطابق ڈی میٹ اکاؤنٹ کھولا اور اکاؤنٹ چیک کرنے کے لیے پہلے دس ہزار روپے لگائے اور اس سے ایک ہزار روپے نکلوا لیے۔ جس کے بعد اسے راضی کیا گیا اور کل 93 لاکھ 51 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی۔ کچھ دیر بعد اس نے دھوکے بازوں سے بات کرنا چھوڑ دی۔ اسے احساس ہوا کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے۔ جس کی شکایت پر سائبر تھانہ سنٹرل میں متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انکت ساکن گاؤں گوری گاما ضلع ویشالی، بہار، موجودہ ٹی سی کیمپ، پاس پیسیفک مال، راجوری گارڈن، نئی دہلی ویسٹ اور امیت کمار ساکنہ رگھوویر نگر، نئی دہلی ویسٹ کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم انکت ایک کھاتہ دار ہے جس نے اپنا کھاتہ امیت کو دیا تھا اور اس نے یہ کھاتہ آگے بھی دیا تھا۔ انکت کے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کے 8 لاکھ روپے آئے تھے۔ انکت دہلی میں ای رکشہ چلاتے ہیں اور امیت جوتوں کی دکان پر کام کرتے ہیں۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande