پالگھر میں پانچویں جماعت کی طالبہ کی سانپ کے کاٹنے سے موت
ممبئی، یکم جولائی (ہ س)۔پالگھر ضلع کے واڈا تعلقہ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں، پانچویں جماعت کی ایک 11 سالہ طالبہ ویدیکا زاٹے کی مبینہ طور پر سانپ کے ڈسنے کے سبب موت ہو گئی۔ اس واقعے کی تصدیق واڈا پولیس اسٹیشن کے سینئ
Girl dies of snakebite in Palghar, parents blame delay


ممبئی، یکم جولائی (ہ س)۔پالگھر ضلع کے واڈا تعلقہ میں

پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں، پانچویں جماعت کی ایک 11 سالہ طالبہ ویدیکا زاٹے

کی مبینہ طور پر سانپ کے ڈسنے کے سبب موت ہو گئی۔ اس واقعے کی تصدیق واڈا پولیس

اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر دتا کندرے نے کی، جنہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 26 جون کو پیش

آیا اور اس بارے میں حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔

انسپکٹر کندرے کے مطابق، ابتدائی شواہد

سے پتہ چلتا ہے کہ بچی کو سانپ نے کاٹا تھا، کیونکہ اس کے ساتھ موجود طلبہ نے ایسی

ہی بات کہی ہے۔ تاہم، حتمی تصدیق کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا

ہے۔ واقعہ کے بعد اسکول انتظامیہ کی جانب سے فوری طبی امداد فراہم نہ کیے جانے پر

والدین نے شدید اعتراض کیا ہے اور علاج میں تاخیر کو بچی کی موت کا سبب قرار دیا

ہے۔

بچی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ

اسکول نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ایمبولینس کا بندوبست نہیں کیا،

جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی کی جان چلی گئی۔ اس واقعے نے مقامی لوگوں میں غم و غصہ

کی لہر دوڑا دی ہے اور اسکول کے خلاف ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پولیس

اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے

گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande