ڈاکٹر راجیو بندل پھر ہماچل بی جے پی کے ریاستی صدر بنے۔
شملہ، یکم جولائی (ہ س)۔ شملہ کے پیٹر ہاف ہوٹل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تنظیمی میلے 2025 کے تحت منعقد ایک خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر راجیو بندل کو ہماچل پردیش بی جے پی کا نیا ریاستی صدر قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ خصوصی طور پر
ہماچل


شملہ، یکم جولائی (ہ س)۔ شملہ کے پیٹر ہاف ہوٹل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تنظیمی میلے 2025 کے تحت منعقد ایک خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر راجیو بندل کو ہماچل پردیش بی جے پی کا نیا ریاستی صدر قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ خصوصی طور پر موجود تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر بندل کو سرٹیفکیٹ اور پارٹی پرچم دے کر ریاستی صدر کا اعلان کیا۔ اس سے قبل پیر کو صرف ڈاکٹر راجیو بندل نے ہی انتخابی افسر کے پاس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کی تھی۔

ریاست میں مسلسل موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے سے ہونے والی بھاری تباہی کے پیش نظر پروگرام کا اہتمام سادہ انداز میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں قومی اور ریاستی صدر کا فیصلہ کچن اور کھانے کی میز پر کیا جاتا ہے، وہیں بی جے پی میں صدر کا انتخاب مکمل جمہوری عمل کے تحت کیا جاتا ہے۔ بی جے پی میں ایک عام کارکن بھی اعلیٰ عہدے تک پہنچ سکتا ہے، جو کانگریس میں ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹر راجیو بندل کے تیسری بار صدر بننے پر انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان میں قائدانہ صلاحیت ہے جس سے کارکنوں کو طاقت ملتی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بی جے پی تین نسلوں کی جدوجہد کے بعد اب دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن گئی ہے۔ اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر سے آئے ہیں، جہاں بی جے پی کبھی بھی مرکزی دھارے میں نہیں تھی، لیکن کارکنوں نے بہت جدوجہد کی اور پارٹی کو سب سے اوپر لے آئے۔ بی جے پی لیڈر 50-60 سال پارٹی میں جدوجہد کرتے ہیں، جب کہ کانگریس لیڈر اقتدار سے باہر ہوتے ہی دوسری پارٹی کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔

پروگرام کے دوران، بی جے پی کی قومی کونسل کے سابق عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا، جن میں قائد حزب اختلاف جیرام ٹھاکر، تمام اراکین پارلیمنٹ، مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر، سریش کشیپ، کنگنا رناوت، راجیو بھردواج، اندو گوسوامی، ڈاکٹر سکندر کمار اور ہرش مہاجن شامل ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande