اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی میں طلبہ نے ڈبیٹ مقابلے میں حصہ لیا
اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی میں طلبہ نے ڈبیٹ مقابلے میں حصہ لیا علی گڑھ، یکم جولائی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی میں ایک ڈبیٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ”جدید ٹکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن روایتی تدریسی طریقوں کی
ڈبیٹ پروگرام


اے ایم یو کے شعبہ اناٹومی میں طلبہ نے ڈبیٹ مقابلے میں حصہ لیا

علی گڑھ، یکم جولائی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی میں ایک ڈبیٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ”جدید ٹکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن روایتی تدریسی طریقوں کی جگہ لے سکتے ہیں“ کے موضوع پر طلبہ کی دو ٹیموں کننگھم اور گرے (اناٹومی اور میڈیکل ایجوکیشن کے معروف حوالوں کے نام) نے اپنے خیالات پیش کئے۔ یہ مقابلہ شعبہ اناٹومی کے سربراہ پروفیسر فضل الرحمٰن کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جبکہ اس کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نیما عثمان نے کی۔

ڈاکٹر دلشاد خان، ڈاکٹر وسوانی وجین اور ڈاکٹر پروین چودھری نے طلبہ کی رہنمائی کی۔ پروفیسر فاطمہ خان (مائیکروبایولوجی) اور ڈاکٹر شاذیہ پروین (آبسٹٹرکس و گائناکالوجی) مقابلے کی جج تھیں۔ مقابلے میں ٹیم گرے نے کامیابی حاصل کی۔ اس میں فیضان، حاشر، اور وریشہ کو بالترتیب اول، دوم اور سوم قرار دیا گیا۔ پروفیسر فضل الرحمٰن نے اس طرح کے پروگراموں کو طلبہ اور جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں میں اعتماد، ناقدانہ فکر، اور اجتماعی لرننگ کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande