نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔اکھل بھارتیہ اتیہاس سنکلن یوجنا پورے ملک میں ضلع سطح پر نوجوان مورخین کی ٹیم تشکیل دے گی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جھنڈے والان میں واقع دفتر کیشو کنج کیمپس میں منعقد یووا اتیہاس کار پریشد کی ایک روزہ قومی ورکشاپ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔
اس ورکشاپ کا انعقاد اکھل بھارتیہ اتیہاس سنکلن یوجنا اور مادھو سنسکرت نیاس کے اشتراک سے کیا گیا ۔ ورکشاپ میں اکھل بھارتیہ اتیہاس سنکلن یوجنا کی قومی تنظیم کے سکریٹری ڈاکٹر بال مکند پانڈے اور شریک تنظیم سکریٹری سنجے مشر ’شری ہرش‘ سمیت کئی اہم عہدیدار موجود تھے۔
اکھل بھارتیہ اتیہاس سنکلن یوجنا کے نیشنل سکریٹری اور یووا اتیہاس کار پریشد کے سرپرست ڈاکٹر رتنیش کمار ترپاٹھی نے پیر کے روز ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ چاراجلاسوں میں تقسیم اس ورکشاپ میں ملک کی 20 ریاستوں کے ممتاز نمائندوں نے اپنے خیالات پیش کئے۔ علاقائی تنظیمی سکریٹری (شمال مشرق) اوریووا اتیہاس کار پریشد کے شریک سرپرست ڈاکٹر سریش پانڈے نے ورکشاپ کے اغراض و مقصد پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر ترپاٹھی نے کہا کہ ورکشاپ میں اتیہاس سنکلن یوجنا کے 10 پروجیکٹس سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوااور سینئر عہدیداروں نے سب کی رہنمائی فرمائی۔ اس کے علاوہ، کام کرنے کے لیے 10 مضامین پر مرکوز خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہر صوبے میں ضلع یووا اتیہاس کار سربراہ کی مدد سے مقامی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
ورکشاپ میںیووا اتیہاس کار پریشد کی مرکزی ٹیم کے ڈاکٹر وکاس سنگھ، سریش مینا، رکتم پاتر، قومی جنرل سکریٹری ہیمنت دھنگ مجومدار، قبائلی جہت کے سربراہ پروفیسر شیو کمار مشرا، شریک اسکالر سربراہ پروفیسر دھرم چند چوبے، مدعو رکن ڈاکٹر نرمل پانڈے کے ساتھ ملک بھر کے یووا اتیہاس کار سربراہان اور کارکنان نے شرکت کی۔ اتیہاس سنکلن سمیتیشمالی- بہار کی جانب سے پرانت یووا اتیہاس کار سربراہ ڈاکٹر رتیشور ناتھ تیواری نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد