پولیس نے منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا
جموں، 4 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے بلاور کے پالن علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہیروئن نما مادہ اور ایک خطرناک ہتھیار (کھکڑی) برآمد کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر مشتاق کی قیادت میں، ایس ڈی پی او نیرج پڈیار کی نگرانی میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم مستعد اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو میں کر لیا۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 5.76 گرام ہیروئن نما مادہ اور ایک تیز دھار ہتھیار (کھکڑی) برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن بلاور میں ایف آئی آر نمبر 87/2025 کے تحت انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات 8/21/22 اور اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر