فرید آباد، 3 جون (ہ س)۔ سائبر پولس اسٹیشن بلبھ گڑھ پولیس نے انسٹاگرام پر رقم لگانے کا لالچ دے کر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں منگل کو مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے منگل کو بتایا کہ گاؤں دیال پور، بلبھ گڑھ کے رہنے والے ایک شخص نے سائبر پولیس اسٹیشن بلبھ گڑھ میں شکایت درج کرائی جس میں اس نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو انسٹاگرام پر پیسہ لگانے کا پیغام ملا اور دھوکہ بازوں نے اسے اچھا منافع کمانے کے بارے میں بتایا۔ جعلسازوں نے 18 سو روپے کی سرمایہ کاری کے عوض 58 سو روپے دینے کا کہا جس سے شکایت کنندہ کولالچ آ گیا۔ جس کے بعد دھوکہ بازوں نے اسے مزید سرمایہ کاری کرکے زیادہ منافع کمانے کا لالچ دیا۔ اس کے بعد وہ سرمایہ کاری کرتا رہا اور اس طرح جعلسازوں نے اس سے 2 لاکھ 53 ہزار 634 روپے بٹورے۔ جس کی شکایت پر سائبر پولس اسٹیشن بلبھ گڑھ میں کیس درج کیا گیا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر پولس اسٹیشن بلبھ گڑھ کی ٹیم نے ملزم مہیش گولم ساکن جنتا نگر، چیمبر ممبئی کو گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم مہیش نے انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک میں کسی اور کے نام سے فرضی اکاؤنٹ کھولا تھا، جس میں دھوکہ دہی سے رقم آتی تھی اور وہ خود اس اکاؤنٹ کو چلاتا تھا۔ وہ اکاؤنٹ میں ملنے والی رقم سے فون آرڈر کرتا تھا اور پھر فروخت کرتا تھا۔ مہیش بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے ممبئی سے لایا جا رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی