سوشل میڈیا پر بھگوان رام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج
مرادآباد، 03 جون (ہ س)۔ منگل کو مراد آباد کے تھانہ گل شہید علاقہ کے رہنے والے ایک نوجوان کے خلاف سوشل میڈیا پر بھگوان شری رام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن گلشہید کے انچارج سوربھ تیاگی نے بتایا کہ سب انسپ
FIR for objectionable comments on Bhagwan Shri Ram


مرادآباد، 03 جون (ہ س)۔ منگل کو مراد آباد کے تھانہ گل شہید علاقہ کے رہنے والے ایک نوجوان کے خلاف سوشل میڈیا پر بھگوان شری رام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس اسٹیشن گلشہید کے انچارج سوربھ تیاگی نے بتایا کہ سب انسپکٹر رونیت تومر کی شکایت پر اصالت پورہ کے رہائشی محمد زید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم محمد زید نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے ملتی جلتی ایک آئی ڈی بنائی ہے۔ ملزم نے اتوار کو اس آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے بھگوان شری رام پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس پر ہندو تنظیموں کے عہدیداروں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ تھانہ انچارج سوربھ تیاگی کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande