امراوتی میں پولیس اہلکار پر سوتیلی بیٹی کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کا الزام
امراوتی میں پولیس اہلکار پر سوتیلی بیٹی کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کا الزام ممبئی،05 جون (ہ س)۔ امراوتی کے راجا پیٹھ پولیس اسٹیشن میں ایک 24 سالہ لڑکی نے شکایت کی ہے کہ اس کے والد، جو پولیس فورس میں تعینات ہیں، نے ایک سال تک اس کے س
amravati police officer accused of long-term abuse of stepdaughter


امراوتی میں پولیس اہلکار پر سوتیلی بیٹی کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کا الزام

ممبئی،05 جون (ہ س)۔ امراوتی

کے راجا پیٹھ پولیس اسٹیشن میں ایک 24 سالہ لڑکی نے شکایت کی ہے کہ اس کے والد، جو

پولیس فورس میں تعینات ہیں، نے ایک سال تک اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے

ملزم کے خلاف عصمت دری، چھیڑ چھاڑ اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

متاثرہ

لڑکی کے مطابق 4 جون کی صبح ملزم نے اسے زبردستی چھوا اور زیادتی کی کوشش کی، جس

کے بعد وہ ہراساں ہونے پر پولیس کے پاس گئی۔ متاثرہ نے بتایا کہ 2015 میں جب وہ

آٹھ سال کی تھی، ملزم نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے

علاوہ، ملزم نے اس کی والدہ کو گاؤں سے دور بھیجا اور لڑکی کا جسمانی استحصال کیا۔

متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو ملزم کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں کہ اگر انہوں

نے معاملہ باہر بتایا تو انہیں نقصان پہنچایا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے

تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande