منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے دس بھیڑیں ہلاک
جموں، 3 جون (ہ س)۔ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں لوراں بیلہ بالا میں پیر کے روز آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 10 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شدید گرج چمک اور ژالہ باری کے دوران آسمانی بجلی عبدالغفار ولد رحیم شیخ کے مویشیوں کے باڑے پر گری، جس کے نتیجے میں دس بھیڑیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے مالی وسائل نہایت محدود ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندان کی مشکل گھڑی میں مدد کرے۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہو رہی ہیں جس دوران بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے انسانی جانوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔پہاڑی علاقوں میں برفباری سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر