وقف ترمیمی بل کے معاملے میں جھوٹ بول رہی ہے بی جے پی : کانگریس
رانچی، 28 جون (ہ س)۔ وقف ترمیمی بل کے معاملے میں بی جے پی ملک کے سامنے صرف جھوٹ بول رہی ہے۔ ملک کا ہر مسلمان جانتا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کی خیر خواہ نہیں ہے۔ اس بل کے ذریعے بی جے پی نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ ملک آئین اور قانون سے نہیں بلکہ بی
وقف ترمیمی بل کے معاملے میں جھوٹ بول رہی ہے بی جے پی


رانچی، 28 جون (ہ س)۔ وقف ترمیمی بل کے معاملے میں بی جے پی ملک کے سامنے صرف جھوٹ بول رہی ہے۔ ملک کا ہر مسلمان جانتا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کی خیر خواہ نہیں ہے۔ اس بل کے ذریعے بی جے پی نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ ملک آئین اور قانون سے نہیں بلکہ بی جے پی کے قانون سے چلے گا۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری راکیش سنہا نے ہفتہ کو بی جے پی کے قومی ترجمان ظفر اسلام کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی میں مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دینے والی بی جے پی ان کی املاک کی حفاظت کی بات کر رہی ہے تو یہ کہاوت کو پورا کرنے کے مترادف ہے 'نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو گئی'۔ راکیش سنہا نے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام بی جے پی کے مصنوعی چہرے کو پہچان چکے ہیں۔ ظفر اسلام پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں کے دلت، قبائلی اور اقلیتیں خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande