بھونیشور، 29 جون (ہ س)۔
پوری کے گنڈیچا مندر کے قریب سردھابلی علاقے میں اتوار کی صبح بھاری بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ مچنے سے تین عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 4.20 بجے اس وقت پیش آیا جب ’پہوڑا‘ رسوم کے بعد بڑی تعداد میں عقیدت مند بھگوان جگن ناتھ اور ان کے بہن بھائیوں کے درشن کے لیے امڈ پڑے۔
عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ اس وقت ہوئی جب ’چارمالا‘ لے جارہے دو ٹرک بھیڑ میں گھس گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے تین عقیدت مندوں کی شناخت پربھاتی داس، بسنتی ساہو اور پریم کانت موہنتی کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں اور عینی شاہدین نے حفاظتی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ حادثے کے وقت کوئی بھی پولیس اہلکار موقع پر موجود نہیں تھا تاکہ ہجوم پر قابو پایا جا سکے۔ انتظامیہ نے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن