خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت ساوتری ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ سائے سے ملاقات کی
رائے پور، 29 جون (ہ س)۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت ساوتری ٹھاکر نے آج اتوار کو وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے سے راجدھانی رائے پور میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سائے نے ٹھاکر کے ساتھ ریاست میں خواتین اور ب
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت ساوتری ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ سائے سے ملاقات کی


رائے پور، 29 جون (ہ س)۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت ساوتری ٹھاکر نے آج اتوار کو وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے سے راجدھانی رائے پور میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ سائے نے ٹھاکر کے ساتھ ریاست میں خواتین اور بچوں کی بہبود کے لیے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

وزیر اعلیٰ سائے نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے ریزولیوشن کے تحت خاص طور پر خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نکسل سے متاثرہ بیجاپور، سکما، کانکیر، دنتے واڑہ اور نارائن پور اضلاع میں نیادا نیلنار اسکیم کے تحت خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کے ذریعہ 159 آنگن واڑی مراکز کامیابی کے ساتھ چلائے جارہے ہیں۔ یہ اقدام ان دور دراز علاقوں میں حکومت کی اسکیموں کو براہ راست آخری لائن تک لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اعلی سائے نے یہ بھی بتایا کہ مہتاری وندن یوجنا کے تحت مارچ 2024 سے جون 2025 کے دوران 70 لاکھ سے زیادہ خواتین کے بینک کھاتوں میں 10,431.30 کروڑ کی رقم براہ راست منتقل کی گئی ہے۔ اس سے خواتین کی معاشی خود انحصاری کو مضبوط بنیاد ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande