جموں و کشمیر کے کابینہ وزیر ستیش شرما نے بھگوتی نگر بیس کیمپ کا دورہ کیا
جموں, 29 جون (ہ س)۔ امرناتھ یاترا کے پیش نظر، وزیر خوراک، شہری رسدات و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور اے آر آئی و ٹریننگز، ستیش شرما نے آج بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں کا تفصیلی دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر نے بیس کیمپ
Satish


جموں, 29 جون (ہ س)۔ امرناتھ یاترا کے پیش نظر، وزیر خوراک، شہری رسدات و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی اور اے آر آئی و ٹریننگز، ستیش شرما نے آج بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں کا تفصیلی دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر نے بیس کیمپ میں قائم بنیادی سہولیات جیسے بجلی، پانی، قیام و طعام اور طبی خدمات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے رہائشی ہالوں کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے صاف پینے کے پانی، ایئر کنڈیشنرز اور پنکھوں کی تنصیب و فعالیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر انہوں نے لنگر ہال کا بھی دورہ کیا اور رضاکاروں کی بے لوث خدمت کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر جموں، جنرل منیجر جے کے آر ٹی سی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی انفورسمنٹ ٹیم موجود تھی۔ وزیر نے آر ٹی سی کاؤنٹر پر ٹرانسپورٹ سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کئی اہم ہدایات جاری کیں جن میں یاترا میں شامل گاڑیوں کی فٹنس کی سخت نگرانی، ڈرائیوروں کے لائسنس کی توثیق، اور یاترا کے لیے مختص گاڑیوں کو بروقت فٹنس سرٹیفکیٹ کی فراہمی شامل تھی۔

انہوں نے بیس کیمپ سمیت جموں ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، ٹیکسی اسٹینڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور بان ٹول پلازہ پر کرایہ نامے سے متعلق ہورڈنگز نصب کرنے پر محکمہ ٹرانسپورٹ کو سراہا تاکہ یاتریوں کو واضح رہنمائی میسر ہو۔

وزیر موصوف نے کیمپ میں 1500 گاڑیوں کی گنجائش والے مخصوص پارکنگ زون کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے اختتام پر کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران کے ساتھ یاترا انتظامات پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر نے ہدایت دی کہ تمام ڈرائیوروں اور عملے کی مکمل فٹنس جانچ کے بعد ہی انہیں ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے، صرف جدید اور مکمل فٹ گاڑیاں ہی یاترا کے لیے استعمال کی جائیں، اور ہر بس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ یاتریوں کی حفاظت اور نگرانی مؤثر بنائی جا سکے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ باہمی ہم آہنگی اور مربوط کاوشوں کے ذریعے یاترا کو کامیاب بنایا جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande