پیر پنچال ادبی فورم بانہال کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
جموں, 23 جون (ہ س)۔ پیر پنچال ادبی فورم بانہال کے زیر اہتمام آج گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بانہال میں ایک خوبصورت اور بامقصد ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت رکن اسمبلی بانہال، حاجی سجاد شاہین نے کی۔ تفصیلات کے مطابق یہ ادبی پ
Cultural


جموں, 23 جون (ہ س)۔

پیر پنچال ادبی فورم بانہال کے زیر اہتمام آج گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بانہال میں ایک خوبصورت اور بامقصد ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت رکن اسمبلی بانہال، حاجی سجاد شاہین نے کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ادبی پروگرام اکاڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز جموں و کشمیر کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں معروف صوفی شاعر رند شمس بانہالی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رند شمس کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی علمی و روحانی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے دوران معروف کشمیری شاعر ڈاکٹر ظاہر بانہالی کی متعدد کتابوں کی رسمِ رونمائی بھی انجام دی گئی، جسے شرکاء نے علمی دنیا کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ پروگرام میں مقامی اور مہمان شعراء، ادباء، اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس بامعنی تقریب کو سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande