کیمیکل فیکٹری کے مرنے والوں کے ہر ایک خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دلوانےریونت ریڈی کا اعلان
حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اعلان کیاہے کہ سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے کیمکل فیکٹری حادثہ میں مرنے والوں کے ورثاکوایک کروڑ روپے معاوضہ دیاجائےگا، معاوضہ کی رقم فیکٹری کے انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں
کیمیکل فیکٹری کے مرنے والوں کے ہر ایک خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دلوانےریونت ریڈی کا اعلان


حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔وزیر اعلی ریونت ریڈی نے اعلان کیاہے کہ سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے کیمکل فیکٹری حادثہ میں مرنے والوں کے ورثاکوایک کروڑ روپے معاوضہ دیاجائےگا، معاوضہ کی رقم فیکٹری کے انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اب تک اس حادثہ میں 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزیر اعلی نے یہ بھی اعلان کیاکہ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے اور معمولی طور پرزخمی ہونے والوں کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائےگا۔ریونت ریڈی نے پٹن چیرو کے ہاسپٹل میں شریک زخمیوں سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ سگاچی انڈسٹریز میں پیش آئے اس افسوسناک حادثہ کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے لیے محکمہ صمعتوں کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو مکمل رپورٹ تیار کرے گی۔ریونت ریڈی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حادثہ پیش آئے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجودبھی فیکٹری انتظامیہ کا کوئی فرد جائے حادثہ پر نہ آنا قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے انڈسٹری کے نمائندوں سے انشورنس، اسپتال میں فراہم کی جارہی طبی خدمات پر بھی سوالات کیے اور ساتھ ہی فیکٹری، بوائلر سیفٹی حکام سے حادثے کے اسباب کے بارے میں وضاحت طلب کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande