جے ڈی یو کے دفتر میں پہلی بار مودی اور نتیش کی ایک ساتھ تصویر لگائی گئیپٹنہ، یکم جولائی (ہ س)۔بہار اسمبلی انتخابات کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بڑھنے لگی ہیں۔ یہ سرگرمی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت میں بھی دیکھی جارہی ہے۔ ادھر حکمراں جماعت اپنی طاقت دکھانے کا اشارہ دے رہی ہے۔ دراصل پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویریں پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی دفتر میں رسمی طور پر لگائی گئی ہیں۔ ان پوسٹروں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر اعظم نریندر مودی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ قدم بہار کی سیاست میں ممکنہ نئی سمت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ نتیش کمار کے تعلقات کو دیکھیں تو نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ تعلقات دو دہائیوں سے چلے آرہے ہیں، حالانکہ اس کے درمیان وہ تقریباً تین سال تک عظیم اتحاد (آر جے ڈی اور کانگریس) کا حصہ بھی رہے تھے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب پی ایم مودی کی تصویریں جے ڈی یو کے دفتر میں عوامی طور پر لگائی گئی ہے۔جے ڈی یو کے دفتر میں جو پوسٹر لگائے گئے ہیں ان میں مرکز میں بہار کی ترقی ہے۔ پوسٹرپر نعرے بھی لکھے گئے ہیں جن میں...خواتین کو روزگار ملا - نتیش اور مودی کی حکومتروزگار کا مطلب - نتیش اور مودی کی حکومتبہار میں صنعتیں لگائی گئیں - نتیش مودی کی حکومتان نعروں کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر دونوں لیڈر اکٹھے ہو جائیں تو بہار کو مزید مضبوطی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ تبدیلی صرف پوسٹر تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک سیاسی پیغام ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو بھلے ہی گذشتہ کچھ سالوں میں الگ ہوگئے ہوں، لیکن 2025 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک بار پھر اتحاد کے امکانات کھلتے نظر آتے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan