سپریم کورٹ کا بٹلہ ہاؤس میں کچھ عمارتیں گرانے کے نوٹس میں مداخلت کرنے سے انکار، جولائی میں ہوگی معاملہ کی سماعت
نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں انہدام کے معاملے کی سماعت جولائی میں کرے گا۔ سپریم کورٹ نے بٹلہ ہاؤس میں کچھ عمارتیں گرانے کے نوٹس میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس سنجے کرول کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے یہ حکم دیا۔
سپریم کورٹ کا بٹلہ ہاؤس میں کچھ عمارتیں  گرانے کے نوٹس میں مداخلت کرنے سے انکار


نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں انہدام کے معاملے کی سماعت جولائی میں کرے گا۔ سپریم کورٹ نے بٹلہ ہاؤس میں کچھ عمارتیں گرانے کے نوٹس میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس سنجے کرول کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے یہ حکم دیا۔

سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے 7 مئی کے حکم کا حوالہ دیا جس میں ڈی ڈی اے کو اوکھلا گاؤں میں غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کو قانون کے مطابق منہدم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ڈی ڈی اے کا دعویٰ ہے کہ کھسرہ نمبر 279 کی زمین اس کی ہے اور اس پر غیر قانونی طور پر مکانات بنائے گئے ہیں۔ پچھلی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے صرف خسرہ نمبر 279 کے حوالے سے اپنا حکم دیا تھا، لیکن ڈی ڈی اے نے کھسرہ نمبر 281 سے 285 تک کے مکانات پر بھی نوٹس جاری کیے ہیں، اس سلسلے میں درخواست گزار نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande