پاکستانی جاسوس کو پیسے بھیجنے کے الزام میں پھنسا کولکاتا کا تاجر، این آئی اے کررہی ہے پوچھ گچھ
کولکاتا، 4 جون (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) ٹور اینڈ ٹریول ایجنسی کی آڑ میں پاکستانی جاسوس کو مشکوک طریقے سے رقم بھیجنے کے الزام میں کولکاتا کے تاجر مسعود عالم سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسعود کی جانب سے دیئے گئے جوابات
پاکستانی جاسوس کو پیسے بھیجنے کے الزام میں پھنسا کولکاتا کا تاجر، این آئی اے کررہی ہے پوچھ گچھ


کولکاتا، 4 جون (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) ٹور اینڈ ٹریول ایجنسی کی آڑ میں پاکستانی جاسوس کو مشکوک طریقے سے رقم بھیجنے کے الزام میں کولکاتا کے تاجر مسعود عالم سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسعود کی جانب سے دیئے گئے جوابات میں کئی اہم نکات پر کوئی وضاحت نہیں ہے۔ پیر کے بعد وہ منگل کو بھی نیو ٹاؤن میں این آئی اے کے دفتر میں پیش ہوئے۔ اس سے دیر شام تک پوچھ گچھ کی گئی۔

این آئی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مسعود کی ٹریول ایجنسی کے ذریعے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان موتیرام جاٹ کو رقم بھیجی گئی، جو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ یہ وہی جوان ہے جسے حال ہی میں ملک کی حساس معلومات پاکستان بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

این آئی اے ذرائع کے مطابق مسعود نے موتیرام کو تین بار رقم بھیجی - ایک بار 13 ہزار، دوسری بار 22 ہزار اور ایک بار پانچ ہزار۔ جب مسعود سے پوچھ گچھ کے دوران پوچھا گیا کہ آپ نے رقم کیوں بھیجی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ اسے کسی اور نے رقم دی تھی اور موتیرام کو بھیجنے کو کہا تھا لیکن اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ شخص کون تھا، کب اور کتنی رقم دی گئی تھی- اور اب اسے یہ باتیں یاد بھی نہیں ہیں۔

تفتیشی ایجنسی نے مسعود سے ان کھاتوں اور لوگوں کی تفصیلات طلب کی ہیں جن کے ذریعے یہ لین دین ہوا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی جاننا چاہتی ہے کہ آیا اس رقم کی منتقلی کا کوئی ریکارڈ رکھا گیا تھا اور یہ نیٹ ورک کتنے عرصے سے فعال تھا۔

این آئی اے کی نظر اب خیر پور کے ایک اور تاجر محمد اعجاز اور تپسیا علاقہ کے ایک ہوٹل ملازم محمد وکیل پر ہے۔ منگل کو اعجاز این آئی اے کے دفتر میں حاضر نہیں ہوئے لیکن وکیل کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ وکیل گزشتہ 20 سالوں سے کولکتہ سے باہر تھا اور حال ہی میں واپس آیا ہے۔ وہ فی الحال تپسیا کے ایک ہوٹل میں کام کر رہا ہے اور عارضی طور پر راجا بازار علاقے میں مقیم ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پکڑے گئے جاسوسی نیٹ ورک کے دیگر ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران محمد وکیل کا نام سامنے آیا ہے۔ اب این آئی اے اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ وکیل کولکاتا واپس آنے سے پہلے کن کن مقامات پر ٹھہرا تھا اور وہ کن کن لوگوں سے رابطے میں تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande