سی آر پی ایف نے جاسوسی کیس میں برطرف افسر موتی رام جاٹ کی تحویل میں توسیع کردی
نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ کے خصوصی جج چندرجیت سنگھ نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں برطرف سی آر پی ایف افسر موتیرام جاٹ کی این آئی اے کی تحویل میں 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔ این آئی اے نے موتیرام کو 26 مئی کو گرفتار کی
سی آر پی ایف نے جاسوسی کیس میں برطرف افسر موتی رام جاٹ کی تحویل میں توسیع کردی


نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔

دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ کے خصوصی جج چندرجیت سنگھ نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں برطرف سی آر پی ایف افسر موتیرام جاٹ کی این آئی اے کی تحویل میں 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔ این آئی اے نے موتیرام کو 26 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ پہلگام حملے سے چھ دن پہلے انہیں وہاں سے منتقل کیا گیا تھا۔ وہ سی آر پی ایف کی 116ویں بٹالین میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔ موتیرام جاٹ کی این آئی اے کی حراست جمعرات کو ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ این آئی اے نے موتیرام جاٹ کی تحویل میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے تحقیقات کے دوران پائے گئے الیکٹرانک ثبوت پیش کرکے اس سے پوچھ گچھ کرنی ہوگی۔ این آئی اے کے مطابق موتیرام جاٹ 2023 سے پاکستان کی انٹیلی جنس سروس پی آئی او کے افسران کو ملک کی حساس معلومات دے رہا تھا۔ یہ معلومات قومی سلامتی سے متعلق ہے۔ وہ حساس معلومات دینے کے لیے مختلف ذرائع سے رقم حاصل کرتا تھا۔ سی آر پی ایف نے انہیں 21 مئی کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande