(اپ ڈیٹ) چھتیس گڑھ کے بیجا پور نیشنل پارک تصادم میں ایک کروڑ کا انعامی نکسلی گوتم عرف سدھاکر ڈھیر
بیجاپور، 05 جون (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع کے نیشنل پارک ایریا میں سیکورٹی اہلکاروں کی نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں مطلوب نکسلی سینٹرل کمیٹی کا رکن اور ایک کروڑ کے انعامی گوتم عرف سدھاکر کو ڈھیر کر دیا گیا ۔ م
(اپ ڈیٹ) چھتیس گڑھ کے بیجا پور نیشنل پارک تصادم میں ایک کروڑ کا انعامی نکسلی گوتم عرف سدھاکر ڈھیر


بیجاپور، 05 جون (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع کے نیشنل پارک ایریا میں سیکورٹی اہلکاروں کی نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں مطلوب نکسلی سینٹرل کمیٹی کا رکن اور ایک کروڑ کے انعامی گوتم عرف سدھاکر کو ڈھیر کر دیا گیا ۔ مارے گئے نکسلی کی لاش کے ساتھ ایک اے کے 47رائفل بھی بر آمد کی گئی ہے۔ بستر آئی جی سندر راج پی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

پولس کے مطابق نکسلائیٹ سنٹرل کمیٹی کے رکن گوتم عرف سدھاکر، تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی کے رکن بندی پرکاش، ڈنڈکارنیا اسپیشل زونل کمیٹی کے رکن پپا راو¿ اور کچھ دوسرے مسلح نکسل کیڈرس کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر جی، ایس ٹی ایف اور کوبرا کی مشترکہ فورس کو آپریشن کے لیے روانہ کیا گیا۔ تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں مطلوب نکسلائٹس کی سینٹرل کمیٹی کا رکن گوتم عرف سدھاکر آج صبح بیجاپور کے نیشنل پارک ایریا میں نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔ گوتم عرف سدھاکر پر ایک کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ 21 مئی 2025 کو سی پی آئی (ماو¿سٹ) کے جنرل سکریٹری بسواراجو کی ایک انکاو¿نٹر میں موت کے بعد، یہ ملک بھر میں ممنوعہ اور غیر قانونی نکسلی تنظیم کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔ سال 2024-2025 میں اب تک بستر رینج میں 403 نکسلی کیڈروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بستر کے آئی جی سندرراج پی نے انکاو¿نٹر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نکسل مخالف آپریشن میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اس میں مارے گئے نکسلی کیڈر کی شناخت گوتم عرف سدھاکر کے طور پر کی گئی ہے جو نکسلائٹس کی مرکزی کمیٹی کا رکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ نکسلائٹ گوتم عرف سدھاکر کئی پرتشدد واقعات کا ذمہ دار تھا، جس میں کئی معصوم قبائلی شہری ہلاک ہوئے اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت ہوئی ۔ اس کے علاوہ نکسل آئیڈیالوجیکل ٹریننگ کمیٹی کا انچارج ہونے کے ناطے گوتم عرف سدھاکر پرتشدد اور ملک دشمن نظریات کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے میں بھی سرگرم تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اگست 2024 اور دسمبر 2024 میں چھتیس گڑھ کے رائے پور اور جگدل پور میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے مختلف پلیٹ فارم سے نکسلیوں کو ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ کی۔ اگر آپ تشدد کا سہارا لیں گے تو ہمارے فوجی آپ سے نمٹیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ڈیڈ لائن بھی جاری کی کہ 31 مارچ 2026 تک پورے ملک سے نکسل ازم کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے ڈیڈ لائن جاری کرنے کے بعد، بستر میں نکسلیوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande