سری ہری نٹراج نے200 میٹر فری اسٹائل میں بنایانیا بھارتی ریکارڈ
نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔ اولمپیئن سری ہری نٹراج نے 20 ویں سنگاپور نیشنل سوئمنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 200 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے ’بہترین ہندوستانی وقت‘ریکارڈ کیا۔ اس سے قبل 24 سالہ نٹراج
سری ہری نٹراج نے200 میٹر فری اسٹائل میں بنایانیا بھارتی ریکارڈ


نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔ اولمپیئن سری ہری نٹراج نے 20 ویں سنگاپور نیشنل سوئمنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 200 میٹر فری اسٹائل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے ’بہترین ہندوستانی وقت‘ریکارڈ کیا۔

اس سے قبل 24 سالہ نٹراج ٹوکیو اور پیرس اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو سنگاپور اسپورٹس اسکول میں 1:48.66 سیکنڈ کا وقت طے کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ساجن پرکاش کے 2021 میں قائم 1:49.73 سیکنڈز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بیک اسٹروک میں مہارت رکھنے والے نٹراج اس سے قبل 100 میٹر فری اسٹائل میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔تیراکی میں، قومی ریکارڈز کو صرف نیشنل ایکواٹک چیمپئن شپ میں حاصل کیے گئے اوقات کے لیے سمجھا جاتا ہے، جبکہ دیگر مقابلوں میں حاصل کیے گئے اوقات کو ’بہترین انڈین ٹائم‘ کہا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande