آرچری ورلڈ کپ اسٹیج 3: پارتھ سالنکھے کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان کی امیدیں بڑھیں
آرچری ورلڈ کپ اسٹیج 3: پارتھ سالنکھے کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان کی امیدیں بڑھیں نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے نوجوان تیر انداز پارتھ سالنکھے کی حالیہ کامیابی نے ہندوستانی تیر اندازی میں نئی ​​توانائی پیدا کردی ہے۔ 21 سالہ پارتھ، جو شنگھائی
ہندوستان کے نوجوان تیر انداز پارتھ سالنکھے درمیان میں ہیں۔


آرچری ورلڈ کپ اسٹیج 3: پارتھ سالنکھے کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان کی امیدیں بڑھیں

نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے نوجوان تیر انداز پارتھ سالنکھے کی حالیہ کامیابی نے ہندوستانی تیر اندازی میں نئی ​​توانائی پیدا کردی ہے۔ 21 سالہ پارتھ، جو شنگھائی میں منعقدہ تیر اندازی ورلڈ کپ اسٹیج-2 میں اپنا پہلا ورلڈ کپ میڈل جیت کر سرخیوں میں آئے تھے، اب انطالیہ میں بدھ سے شروع ہونے والے اسٹیج-3 میں اپنا دم دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

مہاراشٹر کے ستارا سے تعلق رکھنے والے پارتھ نے شنگھائی میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے پہلے راونڈ میں ٹوکیو اولمپک چیمپیئن میٹے گجوز کو شوٹ آف میں شکست دی اور پھر کوارٹر فائنل میں دو بار کی اولمپک ٹیم کے گولڈ میڈلسٹ کورین کھلاڑی کم جے ڈیوک کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔

سیمی فائنل میں وہ کوریا کے تجربہ کار کم وو جن کے خلاف 4-0 سے پچھڑنے کے بعد 4-4 کی برابری پر واپس آئے لیکن فیصلہ کن سیٹ میں قریبی مقابلہ ہار گئے۔ اس کے باوجود انہوں نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں پیرس اولمپک کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے بیپٹسٹ ایڈیس کو شکست دے کر اپنا پہلا ورلڈ کپ تمغہ جیتا۔

حالانکہ پارتھ کوالیفکیشن راونڈ میں ہندوستانی تیر اندازوں میں سب سے پیچھے 60 ویں نمبر پر تھے، لیکن انہوں نے ایلیمینیشن راونڈ میں حیرت انگیز ذہنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ بقول ان کے، ’’میری توجہ صرف تمغے پر نہیں تھی، میں دیکھنا چاہتا تھا کہ میں نے جو پریکٹس کی ہے، وہ میچ میں کر پاتا ہوں یا نہیں۔‘‘

پارتھ کی متاثر کن کامیابی نے ہندوستانی مردوں کی ریکرو ٹیم کو بھی متاثر کیا ہے - جس میں تروندیپ رائے، اتانو داس اور دھیرج بومدیورا شامل ہیں۔شنگھائی میں برانز میڈل پلے آف میں امریکہ سے ہارکر میڈل سے چوکنے والی یہ ٹیم انطالیہ میں واپسی کرنا چاہے گی۔

خواتین کے زمرے میں دیپیکا کماری نے ماں بننے کے بعد زبردست واپسی کی ہے۔ انہوں نے شنگھائی میں کانسے کا تمغہ جیتا اور سیمی فائنل میں کورین لم سیہیون سے ہار گئیں۔ دیپیکا کی نظریں اب اپنے پہلے ورلڈ کپ گولڈ پر ہیں جو انہوں نے آخری بار 2021 میں جیتا تھا۔

ہندوستان نے شنگھائی میں کل سات تمغے (2 گولڈ، 1 سلور، 4 کانسے) جیت کر کوریا کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ کمپاونڈ کیٹیگری میں ہندوستان کا دبدبہ رہا، جہاں مدھورا دھمنگاونکر نے انفرادی گولڈ جیتا اور اوجس دیوتالے، ریشو یادو اور ابھیشیک ورما کی ٹیم نے بھی گولڈ جیتا۔

ہندوستانی دستہ - انطالیہ کے لیے

ریکرو مرد: دھیریج بومدیورا، پارتھ سالنکھے، اتانو داس، ترندیپ رائے

ریکرو خواتین: دیپیکا کماری، انکیتا بھگت، سمرن جیت کور، انشیکا کماری

کمپاونڈ مرد: ابھیشیک ورما، رشبھ یادو، اوجس دیوتالے، ادے کمبوج

کمپاونڈ خواتین: جیوتی سریکھا وینم، مدھورا دھمنگاونکر، چکیتھا تنیپارتھی، ادیتی سوامی

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande