انڈونیشیا اوپن 2025: پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں ہار یں، تریسا گایتری جوڑی بھی باہر
جکارتہ، 5 جون (ہ س)۔ بھارت کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کا سفر جمعرات کو انڈونیشیا اوپن 2025 میں پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوچوونگ سے شکست کے ساتھ ختم ہوا۔ سندھو نے میچ کی اچھی شروعات کی اور پہلے گیم میں 10-16 سے پیچھے رہن
انڈونیشیا اوپن 2025: پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں ہار یں، تریسا گایتری جوڑی بھی باہر


جکارتہ، 5 جون (ہ س)۔

بھارت کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کا سفر جمعرات کو انڈونیشیا اوپن 2025 میں پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوچوونگ سے شکست کے ساتھ ختم ہوا۔

سندھو نے میچ کی اچھی شروعات کی اور پہلے گیم میں 10-16 سے پیچھے رہنے کے باوجود انہوںنے واپسی کرتے ہوئے گیم 21-18 سے جیت لیا۔ تاہم دوسری گیم میں چوچوونگ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 10 پوائنٹس کی برتری حاصل کرتے ہوئے گیم 21-10 سے جیت لیا۔

فیصلہ کن گیم میں دونوں کھلاڑی کافی دیر تک برابر رہے تاہم آخری لمحات میں چوچوونگ نے برتری حاصل کرتے ہوئے گیم 21-18 سے جیت کر میچ جیت لیا۔

ٹریسا-گایتری کی جوڑی بھی ہاری

خواتین کے ڈبلز میچ میں ہندوستان کی ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی جوڑی جاپان کی یوکی فوکوشیما اور میو ماتسوموٹو کے خلاف 13-21، 22-24 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

مردوں کے ڈبلز میں ہندوستان کی امیدیں زندہ

ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ابھی باقی ہے کیونکہ ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی مردوں کے ڈبلز زمرے میں آج بعد میں اپنا میچ کھیلے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande