لندن، 05 جون (ہ س)۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھارت کے خلاف روتھیسے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ میچ 20 جون سے لیڈز کے ہیڈنگلے گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹیم کی کمان ایک بار پھر کپتان بین اسٹوکس کے ہاتھ میں ہوگی۔ خاص بات یہ ہے کہ سرے کے آل راو¿نڈر جیمی اوورٹن کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف جون 2022 میں ہیڈنگلے میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلا تھا۔ تاہم، وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران انگلی میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور اس وقت طبی نگرانی میں ہیں۔
برائیڈن کارس، جیکب بیٹل اور کرس ووکس کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تینوں کھلاڑی دسمبر میں نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ اس کے ساتھ ہی فاسٹ باو¿لر گس اٹکنسن زمبابوے کے خلاف ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سلیکشن سے باہر ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کل پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جن کا فائنل میچ 4 اگست کو لندن کے اوول میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم:
بین اسٹوکس (کپتان)، شعیب بشیر، جیکب بیٹل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ، جوش ٹونگ اور کرس ووکس۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ