ہینرک کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، انسٹاگرام پر دی جانکاری
نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے دی۔کلاسن نے انسٹاگرام پر لکھا،’یہ میرے لیے افسوسناک دن
ہینرک کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، انسٹاگرام پر دی جانکاری


نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے دی۔کلاسن نے انسٹاگرام پر لکھا،’یہ میرے لیے افسوسناک دن ہے، کیونکہ میں اعلان کر رہا ہوں کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ لینا میرے لیے آسان نہیں تھا، لیکن میں نے یہ قدم اپنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں گا اور یہی میرے فیصلے کی بنیادی وجہ ہے۔

33 سالہ کلاسن نے وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے گزشتہ سال جنوری میں ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں جنوبی افریقہ کے لیے 60 ون ڈے، 58 ٹی ٹوئنٹی اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلے۔کلاسن نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ رواں سال مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں وہ 7 گیندوں پر صرف 3 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہو گئے تھے۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande