تھانے میں کورونا سے ہلاکت، خاندان اور برادری میں خوف
۔ ممبئی
اور تھانے میں کوویڈ کے بڑھتے کیسز، حکومت متحرک
ممبئی، 02 جون (ہ س)۔ تھانے ضلع کے کھوچیوڑے گاؤں میں 43 سالہ ونیت
کنی نامی شہری کی کووڈ۔19 بیماری سے موت واقع ہو گئی، جس کے
بعد مقامی افراد میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ نائگاؤں کے قریب رہنے والے ونیت
کو ابتدائی طور پر بخار اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر وسئی کے ایک نجی
اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں اسے نمونیا کی تشخیص ہوئی۔
حالت
بگڑنے پر اسے ماہم میں واقع راہیجا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ
وہ کووڈ۔19 کا شکار تھا۔ جمعہ کی شب اس کا
انتقال ہو گیا۔ میونسپل کمشنر انیل کمار پوار نے اس کی موت کی تصدیق کی اور بتایا
کہ اس کی باقیات کو براہ راست پچوبندر کے شمشان گھاٹ منتقل کر دیا گیا۔
انتظامیہ
اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھکتی چودھری نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اگر کسی
قسم کی علامات محسوس کریں تو فوراً جانچ کروائیں۔ متوفی
کے خاندان اور برادری میں خوف کی فضا قائم ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ
انتظامیہ فوری اقدامات کرے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
اسی
دوران نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن نے حالیہ 20 نئے کیسز کے بعد احتیاطی تدابیر
سخت کر دی ہیں۔ شہریوں کو اطمینان دلایا گیا ہے کہ حالات قابو میں ہیں اور بروقت
ردعمل کے اقدامات جاری ہیں۔ ممبئی
اور تھانے میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریاستی حکومت نے تھانے سول اسپتال میں ایک نیا
کووڈ وارڈ قائم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
صحت کے
حکام کے مطابق کل 87 افراد کے نمونے لئے گئے، جن میں سے 5 نئے مریض سامنے آئے۔
تھانے میونسپل کارپوریشن کے تحت 108 مریضوں کی اطلاع ہے، جن میں سے 16 اسپتال میں
داخل ہیں، جبکہ 32 گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔ حکام کے مطابق زیادہ تر کیسز ہلکے
درجے کے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان