کرنٹ لگنے سے خاتون، بیٹی اور داماد جاں بحق، دوسری بیٹی شدید جھلس گئی
اجمیر، 4 جون (ہ س)۔ کیکڑی سب ڈویژن کے ساور تھانہ علاقے کے بسوندنی گاؤں میں بدھ کی صبح گھر کی ترائی کرتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بیوہ خاتون، اس کی بیٹی اور داماد کی موت ہو گئی۔ ایک اور بیٹی شدید جھلس گئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرای

Current

اجمیر، 4 جون (ہ س)۔ کیکڑی سب ڈویژن کے ساور تھانہ علاقے کے بسوندنی گاؤں میں بدھ کی صبح گھر کی ترائی کرتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بیوہ خاتون، اس کی بیٹی اور داماد کی موت ہو گئی۔ ایک اور بیٹی شدید جھلس گئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب پریمی دیوی (60) کے مکان کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ کام کرنے کے دوران ان کی بیٹی مایا دیوی (45) اور داماد کنور لال (50) ساکن کادیرا (کیکڑی) بھی کام میں مدد کے لیے وہاں موجود تھے۔ اس دوران گھر کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی لائن سے کرنٹ گزرا اور پریمی دیوی، مایا دیوی، کنور لال اور ایک اور بیٹی تارا دیوی (22) اس کی زد میں آگئے۔

چاروں افراد بجلی کا جھٹکا لگنے سے جھلس گئے۔ گاو¿ں والوں نے انہیں فوری طور پر ساور کے سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے پریمی دیوی، مایا دیوی اور کنور لال کو مردہ قرار دیا۔ تارا دیوی کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ ساوار پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پریمی دیوی کے شوہر لاڈو رام کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔ ان کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ حادثے کی وجہ سے گاؤں میں سوگ کی لہر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande