سوائی مادھوپور، 4 جون (ہ س)۔ مسافروں سے بھرا ایک جوگاڑ ضلع کے ملارنا تھانہ تھانہ علاقے کے رگھوونتی گاوں کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثے میں معصوم بچی سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 17 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ منگل کی شام پیش آیا
سی او سٹی ادے سنگھ مینا کے مطابق، جگاڑ ضلع کرولی کے گاوں مادھوراج پورہ کے لوگوں کو لے کر جا رہا تھا، جو ملارنا ڈونگر علاقے کے کوتھلی گاوں میں منعقدہ نو روزہ مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ جگاڈ میں 40 سے زیادہ لوگ تھے۔ اچانک گاڑی بے قابو ہو کر راستے میں الٹ گئی۔ حادثے کے بعد موقع پر کافی ہنگامہ ہوا۔
زخمیوں کو راہگیروں اور پولیس کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ انہیں 108 ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے سوائی مادھوپور ضلع اسپتال اور مالارنا ڈونگر سی ایچ سی پہنچایا گیا۔ اس حادثہ میں موٹا (55) بیوی رامہیت، کامرو (50) بیوی راجولال اور سیتارام مینا کی سات سالہ گڈی بیٹی کی موت ہوگئی۔ تمام مرنے والے کرولی ضلع کے مادھوراج پورہ گاو¿ں کے رہنے والے تھے۔
زخمیوں میں ہنسو، سنتو، سابوتی بیوی رام چرن، گیتا، کملا دیوی، لاکھنتی، پرکاشکی، گڈی دیوی، سبوتی بیوی گری راج، فورنتی، منوہر بائی، برہما، مکیشی، شیام لال، شملہ، پائل اور پنکی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو سوائی مادھوپور ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد