نئی دہلی، 04 جون (ہ س)۔ ملک بھر میں کورونا انفیکشن کےمعاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 276 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں، جس سے ملک میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,302 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ سات افراد کی موت ہوئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,302 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 276 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس دوران کورونا سے متاثرہ سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک موت دہلی میں، ایک گجرات میں، ایک تمل ناڈو میں اور چار مہاراشٹر میں درج کی گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 581 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3281 کووڈ- 19 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وہیں دہلی میں بھی کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 64 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کے 457 ایکٹیو کیسز ہیں۔
وزارت کے مطابق، اس سال کورونا کےمعاملوں میں اضافے کی وجہ چار قسمیں ہیں - ایل ایف۔7، ایکس ایف جی، جے این۔1 اور این بی.1.8.1، ان میں این بی.1.8.1 ہندوستان میں پایا جانے والا ایک نیا کورونا سب ویرینٹ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تکنیکی ایڈوائزری گروپ آن وائرس ایوولوشن نے اس ویریئنٹ کو ایک ’ویرینٹ انڈر مانیٹرنگ‘ کے طور پرنشاندہی کی گئی ہے - جس میں وائرس کی خصوصیات میں اہم تبدیلیاں ہیں لیکن جن کا وبائی اثر واضح نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد