امیر شریعت مولانا انیس الرحمن قاسمی کی خانوادہ عارفی کے بزرگوں سے ملاقات
پٹنہ،2جون(ہ س) ۔مولانا انیس الرحمن قاسمی علماء کے ایک موقر وفد کے ساتھ بزرگوں کی مشہور بستی ہرسنگھ پور پہنچے، وفد میں امارت شرعیہ کے ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی، امارت شرعیہ کے صدر مفتی مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی، ادارہ دعوۃ السنۃ ممبئی کے بانی و ص
امیر شریعت مولانا انیس الرحمن قاسمی کی خانوادہ عارفی کے بزرگوں سے ملاقات


پٹنہ،2جون(ہ س) ۔مولانا انیس الرحمن قاسمی علماء کے ایک موقر وفد کے ساتھ بزرگوں کی مشہور بستی ہرسنگھ پور پہنچے، وفد میں امارت شرعیہ کے ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی، امارت شرعیہ کے صدر مفتی مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی، ادارہ دعوۃ السنۃ ممبئی کے بانی و صدر مولانا محمد شاہد ناصری، بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی، مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی کے معاون پرنسپل مولانا محمد نصراللہ قاسمی، مدرسہ رحمت العلوم منتی ساہرگھاٹ کے ناظم مولانا جاوید اختر حلیمی، مولانا فیضان احمد اور مولانا عمران ثاقبی شامل تھے۔ خانوادہ عارفی کے بزرگ علمائے کرام نے امیر شریعت کا انتہائی والہانہ انداز میں پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر امیر شریعت نے خانوادہ عارفی سے اپنے دیرینہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خانوادہ عارفی سے تعلق کو میں اپنے لئے سعادت سمجھتا ہوں، یہ وہ خانوادہ ہے جس کے سرخیل عارف باللہ قطب الارشاد مولانا محمد عارف ہرسنگھ پوری رحمۃ اللہ علیہ تھے، حضرت مولانا محمد عارف ہرسنگھ پوری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا فضل رحماں گنج مرادآبادی کے خلیفہ تھے، اور حضرت مولانا محمد علی مونگیری رحمۃ اللہ علیہ کے پیربھائی اور مجاز تھے، امیر شریعت رابع حضرت مولانا منت اللہ رحمانی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے برادران کی مکمل اصلاحی تربیت اسی خانوادے میں ہوئی، یہ وہ عظیم خانوادہ ہے جس کا فیض بہار سے باہر کئی ریاستوں میں پھیلا اور آج بھی پھیل رہا ہے، اس خانوادہ کے بزرگوں نے بہار، بنگال، اڈیشہ اور دیگر علاقوں میں درجنوں دینی ادارے قائم کئے جس کا فیض آج بھی جاری ہے، الحمداللہ موجودہ وقت میں بھی یہ خانوادہ دین حنیف کی عظیم خدمات انجام دے رہا ہے، یہ بھی ایک بدیہی حقیقت ہے کہ امارت شرعیہ کی تعمیر و ترقی اور اس کے تحفظ و بقا میں اس خانوادے نے بہت ہی اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے، امیر شریعت رابع حضرت مولانا منت اللہ رحمانی کے انتخاب میں اس خانوادہ کے عظیم فرد حضرت مولانا عبدالرحمن ہرسنگھ پوری کا ہی بنیادی کردار تھا، اس وقت معہدالولی الاسلامی ہرسنگھ پور دین کی ترویج و اشاعت میں فعال کردار ادا کررہا ہے، اس خانوادے کے نوجوان فضلاء میں مفتی محمد نافع عارفی قاسمی ایک متبحر عالم دین ہیں اور درجنوں علمی و تحقیقی کتابوں کے مصنف ہیں جو خانوادہ عارفی کے علمی سلسلہ کو آگے بڑھانے میں مستقل مصروف ہیں، دوسرے فضلاء میں مفتی محمد شافع عارفی، مولانا رحمت اللہ عارفی، مولانا صفت اللہ عارفی اور مولانا ہدایت اللہ عارفی وغیرہ بھی اپنی اپنی سطح سے دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں. حضرت امیر شریعت نے اس موقع پر خانوادہ کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا سعداللہ قاسمی اور حضرت مولانا ممتاز صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور ان حضرات کی صحت و سلامتی کے لیے دعا فرمائی،مولانا سعداللہ قاسمی اور مولانا ممتاز نے حضرت امیر شریعت، صدر مفتی اور ناظم امارت شرعیہ کا پرتپاک استقبال کیا اور امارت شرعیہ کے تحفظ و بقا کے لئے ان کی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات پیش کیں.اخیر میں علماء کا یہ موقر وفد حضرت امیر شریعت کی قیادت میں عارف باللہ حضرت مولانا محمد عارف ہرسنگھ پوری رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر پہونچا اور فاتحہ خوانی کرکے ایصال ثواب کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande